نیلسن مینڈیلا نے بھی جعل سازی کر کے ریاستی تحائف بیچے تھے اور جنوبی افریقہ کے ملک ریاض سے زمین لی تھی؟ پھر جنوبی افریقہ کے ملک ریاض کو برطانیہ میں ہونے والے جرمانے کی رقم کابینہ سے بند لفافے پر منظورہ کے کر اس کے سپریم کورٹ کو دیے جانے والے جرمانے والے اکاؤنٹ میں جمع کرائی تھی؟
محدود زندگی کے خوف کے ماروں کی ٹویٹوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس عمر میں وہ نیلسن منڈیلا کی طرح جیل تو نہیں جانا چاہتے مگر بڑی عمر میں بھی جیل سے نہ گھبرانے والے کی باتوں کا جیل سے باہر بیٹھ کر ٹھٹہ لگانا اپنا فرضِ منصبی سمجھتے ہیں۔ کسی کی زندگی کے سال گن کر ڈیٹا جرنلزم کا دم بھرنے والے بے شرم لوگ بڑی عمر میں کسی کے حوصلے کا اندازہ کیا کرینگے۔ ویسے بھی بات کسی ملزم کے کردار سے زیادہ اُسکے ساتھ قانون کے مطابق نہ ہونے والے سلوک کی ہے۔