تحریک لبیک کے کارکنان پر فائرنگ اور تشدد کی پرزورمذمت کرتے ہیں،حکومت نے انتہائی ظالمانہ اقدام اٹھایا، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے۔ حکمرانوں نے مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ اظہار رائے اور احتجاج کو روکنے کے لیے حکومت جس ڈگر پر چل پڑی ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ ٹی ایل پی کی گرفتار قیادت اور کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔ واقعہ کی شفاف و غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔