اس مرتبہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہونے لگا ہے وفاق کی ذمہ داری بنتی کہ صوبوں کو مضبوط کرے بجائے اس کے کہ کمزور کرے۔ اس حکومت کے پلے نہ عوام کا مینڈیٹ ہے نہ عوامی سپورٹ ہے یہ سولہ سیٹیوں کے ساتھ ایوان پر قابض ہیں۔ ان کے پاس آئین میں ترمیم کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ، دنیا بھر میں آئینی ترمیم قوم کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر لائی جاتی ہیں۔ چھبیسویں ترمیم میں آپ نے عدلیہ کو خطرے میں ڈالا اب پورے وفاق کو خطرے میں ڈالنے جارہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان