ضلع لوئر دیر کے علاقے سرکل جندول میں نامعلوم مسلح افراد نے گاؤں معیار میں نسیم شاہ، عبید شاہ اور حنین شاہ کے حجرے پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔