Media Analyst | Influencer | Crafting Stories from Data to Detail | News Enthusiast | Let's Explore the World of Journalism!

Dubai, United Arab Emirates
Joined September 2023
اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ "ہو جا" تو وہ "ہو جاتی" ہے....!!!! (القرآن)
ہم ہیں وہ دشتِ سیاہ پوش کہ جن کو شوخ رنگوں کی تمنا ہیں فقط خاک ملی۔۔ #قومی_زبان
2
بستر پر جاتے وقت 81 سالہ بڑی بی نے 83 سالہ میاں سے کہا: "سنو.. ابھی میری نظر کھڑکی سے باہر گئی تو مجھے لگا کہ گیریج کی بتی جل رہی ہے۔ کیا تم اٹھ کے اسے بند کر آؤگے؟" بڑے میاں بڑی مشکل سے بستر سے نکلے، دروازہ کھول کر باہر نکلے تو دیکھا کہ پانچ چھ نقب زن گیریج کے دروازے سے چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں۔ بڑے میاں نے وہیں سے پولیس اسٹیشن فون کیا۔ "دیکھو۔۔۔میرا پتہ لکھو۔ ہم صرف دو بوڑھے میاں بیوی گھر پر ہیں اور پانچ چھ چور میرے گیریج پر حملہ آور ہوئے ہیں۔ جلدی کسی پولیس ٹیم کو بھیجو۔۔۔" دوسری طرف سے ڈسپیچر کی آواز آئی: "ہم نے آپ کا پتہ لکھ لیا ہے ۔ بے فکر رہیں۔ ابھی کوئی ٹیم فارغ نہیں۔ جیسے ہی کسی ٹیم سے رابطہ ہوتا ہے میں فوراً بھیجتا ہوں" بڑے میاں خون کے گھونٹ پی کے رہ گئے۔ نقب زن ابھی تک گیریج کے تالوں سے الجھے ہوئے تھے۔ دو منٹ بعد انہوں نے پھر پولیس اسٹیشن فون کیا: "سنو۔۔۔اب کسی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے ان پانچوں کو گولی مار دی ہے۔۔۔" پولیس اسٹیشن میں کھلبلی مچ گئی۔ پانچ منٹ کے اندر اندر پولیس ٹیم ایک ہیلی کاپٹر، ایک پیرا مڈیکس، تین ڈاکٹرز اور دو ایمبولنس کے ساتھ گلی میں نمودار ہوئی۔ جلد ہی ان مجرموں پر قابو پا لیا گیا۔ بعد ازاں ٹیم کا انچارج ٹہلتا ہوا بڑے میاں کے پاس آیا: "آپ نے تو کہا تھا کہ آپ نے انہیں گولی مار دی ہے؟" "اور آپ لوگوں نے بھی تو کہا تھا کہ کوئی ٹیم فارغ نہیں ہے"
2
1
6
گمنام ہیرو زینب کی بازیابی تو ہوگئی مگر اس بازیابی کا ہیرو کون۔ حسین مہدی عمران نے آج اینے نام کی لاج رکھ لی۔ وقوعہ کے وقت وہ چھٹی پر تھے۔ جیسے ہی اطلاع ملی فورا واپس آئے اسوقت تک بچی بہت دور جاچکی تھی۔ ایس۔ایچ۔او کلورکوٹ نے بچی کے والد کو ساتھ لیا اور صرف ایک گن مین کے ساتھ لکی مروت پہنچ گئے۔ وہاں کی پولیس کو اعتماد میں لیا ۔ ملزم کے قریبی لوگوں سے رابطے میں ہووئے۔ دوسری طرف ڈی۔پی۔او بھکر شہزاد رفیق نے بھی اپنی کوششیں جاری رکھی۔ گزشتہ روز کا انکا بیان ان مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہی آیا۔ ایس۔ایچ۔او حسین مہدی عمران جو نہ صرف ایک نفیس انسان ہیں بلکہ ایک دلیر پولیس آفیسر بھی ہیں نے بچی کی بازیابی کیلئے بہترین حکمت عملی اپنائی۔ ملزم کی گرفتاری دوسرے نمبر پر رکھی اور بچی کی بازیابی پہلے نمبر پر۔ ہمت مرداں مدد خدا کے اصول پر عمل کرتے ہووئے شیر کی طرح اکیلا ہی میدان میں کودا اور کامیابی سمیٹی۔ یہ کیس بھکر پولیس کیلئے ایک ٹیسٹ کیس تھا بھکر پولیس نے ثابت کیا کہ واقعی ایک بہترین پولیس ہے۔ اس تمام کاروائی میں اگر سی۔سی۔ڈی بھکر کے کردار کو نظر انداز کیا جائے تو یہ زیادتی ہوگی۔ عبدالستار کھچی اور انکی ٹیم بھی ہر لمحہ ایکٹیو نظر آئی۔ اتنا زیادہ دباؤ دیا گیا کہ ملزم کے پاس بچی کو واپس کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا۔ بھکر پولیس کو سلام اور حسین مہدی عمران بھڈوال کو سلوٹ
3
Come on guys 🔥
Recovery session 🔋
1
"اگر میں کہوں کہ تمہارا فون اس وقت تمہاری باتیں سُن رہا ہے، یقین کرو گے؟ 🤔 چلو، اس کا لائیو ثبوت دکھاتا ہوں!" آج کا مقصد: آج کا مقصد لوگوں کو موبائل ایپس کے 'چھپے ہوئے راز' بتا کر چونکانا اور محفوظ رہنا سکھانا ہے۔ 📝 عنوان: تمہاری جیب میں موجود جاسوس! 🕵️‍♂️ یہ App تمہارے بارے میں تم سے زیادہ جانتی ہے! یار، کبھی سوچا ہے کہ جب ہم کوئی نئی ایپ انسٹال کرتے ہیں تو کیسے آنکھیں بند کر کے "Allow, Allow, Allow" پر کلک کرتے جاتے ہیں؟ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے کوئی اجنبی آپ کے گھر آئے اور آپ اسے نہ صرف اندر آنے دیں، بلکہ اپنی ذاتی ڈائری، تصویروں کا البم اور تجوری کی چابیاں بھی تھما دیں! دوستو، آج ہم بات کر رہے ہیں اس ڈیجیٹل جاسوس کی جو ہم سب کی جیب میں ہے، اور خاص طور پر اس "نیلے رنگ والے بادشاہ" یعنی فیس بک کی۔ ابھی جو تصویریں تم نے دیکھیں، وہ کوئی مذاق نہیں، بلکہ حقیقت ہے کہ ایک ایپ تمہاری زندگی میں کتنی گہرائی تک جھانک سکتی ہے۔ تو چائے کا کپ پکڑو، کیونکہ آج تمہارا دوست کیف HCK کچھ ایسی پولیں کھولنے والا ہے کہ تم حیران رہ جاؤ گے! 📸 کیمرہ اور مائیکروفون: تمہارا 24/7 لائیو شو! یہ کیا ہے؟ فیس بک جیسی ایپس آپ کے کیمرے اور مائیکروفون تک رسائی مانگتی ہیں۔ بظاہر تو یہ لائیو جانے یا تصویریں اپ لوڈ کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ خطرہ کیا ہے؟ یار سین یہ ہے کہ جب اجازت دے دی، تو تکنیکی طور پر ایپ آپ کی مرضی کے بغیر بھی کیمرہ اور مائیک آن کر سکتی ہے۔ روزمرہ کی مثال: سوچو تم اکیلے میں اپنے پسندیدہ گانے پر عجیب و غریب ڈانس کر رہے ہو یا دوستوں کے ساتھ کوئی خفیہ پلان بنا رہے ہو... اور تمہارا فون سب کچھ لائیو دیکھ اور سن رہا ہے! کیسا لگے گا؟ فل تباہی سین ہے نا؟ وارننگ: اگلی بار دوستوں کے سامنے کوئی راز کی بات کرتے ہوئے فون کو الٹا کر کے رکھ دینا، کیا پتا فیس بک بھی کان لگا کر سن رہا ہو! 😂 📞 کانٹیکٹس اور کال لاگز: کون ہے تمہارا جگری یار؟ یہ کیا ہے؟ ایپ آپ کے تمام فون نمبرز، کال ہسٹری (کس کو کال کی، کب کی، کتنی دیر کی) سب کچھ پڑھ سکتی ہے۔ خطرہ کیا ہے؟ اس ڈیٹا سے وہ آپ کا پورا سوشل سرکل میپ کر لیتے ہیں۔ انہیں پتا ہوتا ہے کہ آپ کا بیسٹ فرینڈ کون ہے، آپ کس سے زیادہ بات کرتے ہیں، اور کون آپ کو رات 2 بجے کال کرتا ہے۔ روزمرہ کی مثال: یہ ایسا ہی ہے جیسے محلے کی آنٹی آپ کے گھر آ کر آپ کی فون ڈائری چھین لے اور ہر نمبر پر تبصرہ کرے، "اچھااا... تو آج کل اس سے بڑی باتیں ہو رہی ہیں!" پرو ٹپ: اپنے کسی دوست کا نمبر 'پیزا والا' یا 'بجلی ٹھیک کرنے والا' کے نام سے سیو کرلو، تاکہ ایپ بھی کنفیوز ہوجائے کہ یہ بندہ اتنا پیزا کیوں کھاتا ہے! 😉 🗺️ لوکیشن: تم کہاں تھے کل رات؟ یہ کیا ہے؟ ایپ آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھتی ہے کہ آپ کہاں جا رہے ہیں، کہاں رکتے ہیں، اور آپ کا پسندیدہ چائے کا کھوکھا کونسا ہے۔ خطرہ کیا ہے؟ اس سے نہ صرف آپ کو ٹارگٹڈ اشتہار دکھائے جاتے ہیں، بلکہ آپ کی پوری روٹین کسی کے ہاتھ لگ سکتی ہے، جو کہ پرائیویسی کے لیے فل خطرہ ہے۔ روزمرہ کی مثال: تم ابھی کسی جوتوں کی دکان سے باہر نکلے ہی ہوتے ہو اور فون پر اسی دکان کا 50% ڈسکاؤنٹ والا اشتہار آ جاتا ہے۔ یہ جادو نہیں، یہ تمہاری لوکیشن کا کمال ہے بھائی! پرو ٹپ: سیٹنگز میں جا کر لوکیشن پرمیشن کو "Allow only while using the app" پر سیٹ کر دو۔ کم از کم جب ایپ بند ہو گی تو اسے پتا نہیں چلے گا کہ تم کہاں آوارہ گردی کر رہے ہو۔ 🗂️ سٹوریج: تمہاری خفیہ تصویریں اب خفیہ نہیں! یہ کیا ہے؟ یہ سب سے خطرناک پرمیشن ہے۔ اس سے ایپ آپ کی گیلری اور فائلوں کو نہ صرف دیکھ سکتی ہے، بلکہ انہیں ڈیلیٹ یا تبدیل بھی کر سکتی ہے۔ خطرہ کیا ہے؟ آپ کی ذاتی تصویریں، فیملی ویڈیوز، ضروری دستاویزات... سب کچھ ایپ کی پہنچ میں ہوتا ہے۔ روزمرہ کی مثال: یہ ایسا ہے کہ آپ نے کسی کو اپنے گھر کی چابی دی اور وہ آپ کے پرانے فوٹو البم نکال کر دیکھے، جس میں آپ کی بچپن کی بغیر کپڑوں والی تصویر بھی ہو! فل بے عزتی والا سین ہے یار۔ وارننگ: اپنی گیلری سے میمز ڈیلیٹ کرنے سے پہلے سوچ لینا، شاید فیس بک نے پہلے ہی ان کا بیک اپ بنا لیا ہو! 😜 تو اب کرنا کیا ہے؟ جگاڑ حاضر ہے! گھبرانے کی ضرورت نہیں، تمہارا بھائی ہے نا! اس جاسوسی نیٹ ورک کو توڑنے کا ایک آسان جگاڑ ہے۔ اپنے فون کی Settings میں جاؤ۔ Apps یا App Management ڈھونڈو۔ جس ایپ پر شک ہے (مثلاً فیس بک)، اس پر کلک کرو۔ Permissions والے سیکشن میں جاؤ۔ یہاں تمہیں پوری لسٹ ملے گی کہ ایپ نے کیا کیا اجازتیں لی ہوئی ہیں۔ جس پرمیشن کی ضرورت نہیں (جیسے کیلکولیٹر ایپ کو کیمرے کی کیا ضرورت؟)، اسے فوراً Deny یا Don't Allow کر دو! دوستو، ٹیکنالوجی اچھی چیز ہے، لیکن اندھا دھند بھروسہ کرنا بے وقوفی ہے۔
1
1
3
مرد اور عورت دونوں محبت کرتے ہیں! مگر ایک دوسرے سے نہیں، بابا جی نے میری طرف نظریں اٹھاتے ہوئے کہا، جب ایک دوسرے سے نہیں، تو پھر کس سے۔ میں نے ناسمجھی سے پوچھا “بابا جی، مطلب؟” بابا جی نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا بیٹے، مرد اور عورت دونوں اپنی ضرورت سے محبت کرتے ہیں۔ کچھ ضرورتیں تو دونوں کی مشترک ہیں، جیسے جسم کی ضرورت مگر انا کی ضرورتوں میں ہمیشہ جنگ رہی ہے — ازل سے ابد تک۔ میں نے حیران ہو کر پوچھا “بابا جی! انا کی ضرورتیں کیا ہیں؟ اور یہ جنگ کیسی؟” بابا جی نے گہری سانس لی دیکھو بیٹے، جب خدا نے عورت کو مرد کی پسلی سے پیدا کیا، تو مرد خود کو خدا سمجھ بیٹھا۔ مذہب سے ڈر کر وہ خود کو خدا تو نہیں کہلاتا، مگر "مجازِ خدا" کہلوانا پسند کرتا ہے اور خدا سب غلطیاں معاف کر دیتا ہے بس شرک معاف نہیں کرتا ہے۔ میں نے کہا، یہ تو ٹھیک ہے بابا جی لیکن عورت کی انا جنگ پر کیوں آمادہ رہتی ہے۔ بابا جی مسکرائے، کیونکہ تم ایک بات بھول رہے ہو بیٹے اللہ نے مرد کو اپنی کئی صفات میں سے حصہ دیا۔ رازق بنایا، قابض بنایا، حاکم بنایا اور محافظ بنایا مگر عورت کو وہ صفت دی جو مرد کو نہیں دی۔ !میں نے بےتابی سے پوچھا “کون سی صفت بابا جی؟” بابا جی نے نرمی سے میرے کندھے پر ہاتھ رکھا "خالق ہونے کی صفت" بیٹا عورت کو پیدا کرنے کی طاقت دی گئی ہے۔ یہی طاقت اس کی انا کو دوام بخشتی ہے، اسے قوت دیتی ہے کہ وہ مرد کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہو جائے۔ میں نے تھوڑا جھک کر کہا، ٹھیک فرمایا آپ نے، مگر میرا سوال تو وہیں کھڑا ہے نا وہ مجھے چھوڑ کر کیوں چلی گئی؟” بابا جی ہنس پڑے، بتاتا ہوں بیٹا، عورت کی تین بنیادی ضرورتیں ہوتی ہیں جو مرد پورا کرے اسکے ساتھ سڑک کنارے جھگی میں بھی گزارا کر لیتی ہے اور جو مرد پورا نا کرے تو اسکا محل بھی چھوڑ دیتی ہے اور وہ ضرورتیں ہیں، پیار، عزت اور حفاظت، عورت کو آپ کے پیار، آپ سے عزت اور حفاظت سے محبت ہوتی ہے۔ جہاں وہ زمانے کے طوفانوں سے بچ سکے۔اب تم خود بتاؤ،کیا تمہاری محبت میں وہ پیار، عزت اور پناہ تھی؟ "میں خاموش ہوگیا…کچھ لمحے گزر گئے پھر دھیرے سے بولا "نہیں میں اسے کیا پناہ دیتا بابا جی میں تو خود ابھی تک اپنی ماں کی پناہ میں تھا۔🤔🤔🤔
1
1
2
💫مریم مغل 💫 retweeted
لوگ اپنے ایکس اکاؤنٹ سے دوسروں کی پوسٹ کو ری پوسٹ کیوں نہیں کرتے ۔۔۔۔ ن دوسروں کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہیں ۔۔۔اور اگر ان کی پوسٹ پر کوئی کمنٹ کر دے تو نا اس کو لائک کرتے ہیں نہ ریپلائی کرتے ہیں ۔۔وجہ ؟؟ میرے خیال میں ریپلائیز بہت زیادہ ہیں تو اگر ہر ایک کو جواب نہ دیا جا سکے تو کم از کم اس کو لائک ضرور کریں 🤔🤔
آپ آج تکلیف میں ہیں تو صبر کریں، کل یہ تکلیف ختم ہو جائے گی۔ کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا، تنگی کے یہ دن بھی گزر جائیں گے۔ لیکن رب پر یقین وہ ہے جو آپ نے ہمیشہ پختہ رکھنا ہے، اس یقین کے تسلسل کو ٹوٹنے نہیں دینا۔ پھر دیکھنا، معجزے ہوں گے اور "کن فیکون" آسمان سے آتا دیکھ کر آپ کی ساری اذیتیں ختم ہو جائیں گی، اور خوشیاں آپ کے دامن میں بھر دی جائیں گی۔ ان شاء اللہ ❤️
1
1
کچھ لوگوں کی طرف سے ملے پہلے دھوکے پہ ہی ان سے دامن چھڑوا لینا چاہیے... یہ جو ہمارا اچھا پن ہمیں لوگوں کو دوسرا اور تیسرا موقع دینے پہ مجبور کرتا ہے ناں، اصل میں یہی اچھا پن تو ہمیں اذیت کی دلدل میں جھونکے جا رہا ہوتا ہے... اچھے رہیں لیکن اتنے بھی نہیں کہ خود کو جان بوجھ کے دکھوں کے حوالے کرتے جائیں اور بعد میں خود سے ہمدردی جتانے کے لیے اپنا آپ بھی باقی نہ بچے... 🙂💔
1
اے طُورِ موسیٰ ہمارے بھی مسئلے ہیں کُچھ ہمیں بھی __ کبھی خُدا سے ہم کلام کراؤ نا😔😔
3
کچھ لوگ فجر تک جاگتے ہیں اور کچھ لوگ فجر کے لیے جاگتے ہیں۔ کچھ کو نماز نیند سے بہتر لگتی ہے، اور کچھ کو نیند نماز سے بہتر لگتی ہے۔ بے شک فلاح پا گیا وہ جس نے اللہ کا راستہ چنا۔ ❤️
2
4
جس طرح کچھ لوگ ہماری آئی ڈی کی فرینڈ لسٹ میں نہ ہوتےہوئے بھی ہماری سرچ بار (search bar ) میں ہوتے ہیں بلکل اسی طرح کچھ لوگ ہماری زندگی کی سرچ بار میں ہوتےہیں،اوریہ جانتےہوئے بھی کہ اُن کا ملنا ممکن نہیں ہم انکی تلاش میں رہتے ہیں۔ شاید ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ سرچ لِسٹ میں ہونا فرینڈ لِسٹ میں ہونے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کوئی آپ کی قربت میں ہو، یہ اہم نہیں ہے۔ لیکن اُس کے لیے آپ بہت خاص ہوتے ہیں جو آپ کی تلاش اور کھوج میں رہتا ہے۔🌸🌸
1
2
سُنا ہے کہ کعبہ پر پہلی نگاہ پڑتے ہی جو دعا بھی مانگی جائے، قبول ہوتی ہے۔ *اے اللہ!* ہم سب کو وہ لمحہ نصیب ہو جائے۔ *آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
2
2
4
لوگ گھر کی مرمت تب کرتے ہیں جب وہ اس میں بسنے آتے ہیں چھوڑ کر جانے والا یہی کہتا ہے ؛ " جو آئے گا اپنے لیے ٹھیک کرالے گا____ یہی حال انسانی رشتوں کا ہے، "جب وہ آپ کو چھوڑ کر جاتے ہیں تو انہیں اس بات کی فکر نہیں ہوتی کہ انہوں نے اس کا حال ٹھیک رہنے دیا یا بگاڑ کر جا رہے ہیں____!!🥀💯
2
رشوت خور سرکاری ملازم گھر آیا تو مرغی پکی ہوئی تھی۔ اس نے کہا "میں تو صبح گوبھی لے کر دے گیا تھا اپ نے وہی پکا دینی تھی" بیوی نے بتایا کہ پڑوسن ماسی رسولاں مرغی کا گوشت دے گئی تھی اس لئے یہ پکا دی۔ شوہر نے صبح ماسی رسولاں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کوئی کام شام ہو تو بتانا ۔ ماسی نے کہا "پتر میرے کہڑے زمیناں تے مربعے نے ۔۔۔۔ صبح اٹھی ہوں تو ڈربے میں مرغی مری پڑی تھی میں نے سوچا کہ تم لوگ پہلے کون سا حلال کھاتے ہو اس لیے ضائع کرنے کی بجائے صاف کر کے تمہارے گھر دے آئی۔۔" غیر سیاسی پوسٹ
1
1
*چاند پر مشن اپالو میں نیل آرمسٹرانگ کے ساتھ اترنے والے دوسرے خلا باز بُز ایلڈرن تھے. آج ان کی عمر 95 سال ہے. جب یہ 93 سال کے ہوئے تو انہوں نے 64 سالہ انکا فاور سے شادی کر لی.* عام عوامی تاثر یہ بنا کہ انکا فاور نے پیسوں اور شہرت کیلئے بُز ایلڈرن سے شادی کی. لیکن جب انکا فاور پر مزید معلومات پبلک ہوئیں تو پتہ چلا انکا فاور خود ایک قابل کیمیکل انجنئیر اور انتہائی باوقار خاتون ہیں. اب عوامی سوچ بُز ایلڈرن پر شفٹ کر گئی. کیوں اس عمر میں اس نے خود سے اتنی کم عمر خاتون سے شادی کی.؟ مزید وقت گزرا تو پتہ چلا دونوں میں شدید محبت تھی. انکا فاور کو شادی سے قبل ہی کینسر کی تشخیص ہوگئی تھی. بُز اور انکا نے ان حالات میں شادی کی. 28 اکتوبر 2025 کو انکا فاور کا انتقال ہوگیا. دوستو ہم انسانوں کی نفسیات میں ایک مسئلہ جسے بنیادی نسب کی خطا یعنی Fundamental attribution error ہوتا ہے. ہم انسانوں کا وہ عمل جو ہمیں نظر آرہا ہوتا ہے اسے اس انسان کی شخصیت سے جوڑ دیتے ہیں ان حالات کا تجزیہ نہیں کرتے جو اس عمل کی وجہ بنتے ہیں. مثلاً بُز ایلڈرن اور انکا فلاور اپنی زندگی کے ایک بڑے امتحان سے جب گزر رہے تھے تب عوامی سطح پر کوئی انکا کو گولڈ ڈگر کہہ رہا تھا اور کوئی بُز کو گھٹیا ٹھرکی سمجھ رہا تھا. سوچ کا یہی کینسر ہمارے رشتوں اور تعلقات کو کھا جاتا ہے. انسانی علم نے بے شک چاند پر قدم رکھ دیا لیکن اپنی سوچ کو قابو کرنا اب تک نہیں سیکھا. دوسروں کے اعمال پر فیصلہ کرنے سے پہلے ان کے حالات جاننے کی کوشش ضرور کریں.
2
پوچھا گیا صبر کیسے کرتے ہیں؟ جواب ملا جب تمہاری آنکھیں آنسووں سے بھری پڑی ہوں مگر تمہاری زبان پہ شکوہ نہ ہو اور دل اس بات کی گواہی دے رہا ہو کہ اللہ جو کرتا ہے اسی میں ہماری بہتری ہے۔ ❤️
1
1
5
*اے اللہ!* ہر اُس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے۔ اے میرے پروردگار! تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے، ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے۔ *آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️
1
3
سوبہت سے لوگ یوٹیوب آٹومیشن شروع تو کر لیتے ہیں لیکن چند مہینوں بعد ہمت ہار دیتے ہیں۔ اور جب پوچھو کہ کیا ہوا؟ تو جواب ہوتا ہے ویوز نہیں آئے، ٹائم ضائع ہوا۔ اصل مسئلہ یہ نہیں ہوتا کہ ویوز نہیں آئے، اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ شروعات میں کی گئی چھوٹی چھوٹی غلطیاں آگے جا کر بڑا نقصان کر دیتی ہیں۔ سب سے پہلی غلطی : نِچ غلط چننا۔ لوگ وہی نِچ پکڑ لیتے ہیں جو دوسروں کو کرتے دیکھتے ہیں، لیکن یہ نہیں سوچتے کہ اس میں کانٹینٹ کی گنجائش باقی ہے یا نہیں۔ دوسری غلطی : شارٹ کٹ ڈھونڈنا۔ کچھ لوگ سمجھتے ہیں ChatGPT سے اسکرپٹ لکھوا لو، ویڈیوز اپلوڈ کر دو، بس پیسے آنے لگیں گے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آٹومیشن سسٹم ہے، اور سسٹم بنانے میں وقت لگتا ہے۔ تیسری غلطی : انالٹکس کو اگنور کرنا۔ ویوز کم آ رہے ہیں تو وجہ سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ حالانکہ یوٹیوب خود بتاتا ہے کہ کہاں غلطی ہو رہی ہے۔ چوتھی غلطی : consistency کا نہ ہونا۔ دو ویڈیوز اپلوڈ، پھر ایک ہفتے کا گیپ۔ پھر ایک نئی شروعات، پھر بریک۔ ایسے چینل کامیاب نہیں ہوتے ۔ یوٹیوب آٹومیشن میں کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے جو سسٹم سمجھ کر چلتے ہیں، جلدبازی نہیں کرتے۔ اگر آپ ان غلطیوں سے بچ جائیں، تو آدھا سفر ویسے ہی آسان ہو جائے گا ۔
1
2
Well played
2
0