سیاسی جماعتیں خود نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرکے سیٹھوں ، مالداروں اور ٹھیکیداروں کو ٹکٹس دے کر ایوانوں میں لاتی ہیں پھر جب امتحان کی باری آتی ہے تو یہی سرمایہ دار اپنا کاروبار اور سرمایہ بچاتے ہوئے پتلی گلی سے نکل جاتے ہیں ۔ تحریک انصاف والے بتائیں نا سیف اللہ ابڑو کون ہیں انکا بیک گراونڈ کیا ہے کیس نظریے اور میرٹ پر سینیٹر بنوایا تھا ؟
مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی ف والے بھی بتائیں کہ کونسا ایسا جادو تھا کہ کسی مدرسے کا طالب علم سینیٹر بنوانے کے بجائے ایک بڑے ٹھیکیدار کو ایوان بالا کا ممبر بنوایا گیا جو آج دھوکا دے گیا ؟